ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج: مغربی بنگال ، آسام ، کیرلا، تمل ناڈواور پڈ و چیری میں ووٹوں کی گنتی شروع

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج: مغربی بنگال ، آسام ، کیرلا، تمل ناڈواور پڈ و چیری میں ووٹوں کی گنتی شروع

Sun, 02 May 2021 08:39:46    S.O. News Service

کولکاتہ، 2 مئی (ایس او نیوز/ایجنسی ) 5 ریاستوں کے انتخابات کے نتائج اتوار کو آئیں گے ۔ مغربی بنگال ، آسام ، کیرلا، تمل ناڈواور پڈ و چیری میں ووٹوں کی گنتی آج ہوگی ۔الیکشن کمیشن نے 2 مئی کو اسمبلی انتخابات کے والوں کی گنتی کیلئے مبینہ طور پرتفصیلی تیاری کرلی ہے۔

کووڈ وبا کی دوسری لہراور عدالت کی سخت ڈانٹ کی وجہ سے یقینی بنایار ہا ہے کہ صحت کے ضوابط اور معاشرتی فاصلے پرسختی سے عمل کیا جاۓ ۔ جب کہ الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن سو یار ہا اور جم کرانتخابی ریلیاں ہوتی ر ہیں ۔

بنگال کے 108 گنتی مراکز میں تین در جے کے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں ای وی ایم اور ووٹر تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹر یل ( وی وی پی اے ٹی) کوتعمیر کردہ مضبوط کمرے میں سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے ۔

بہارالیکشن میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزام لگے ہیں ۔ اپوزیشن کی نظران ریاستوں میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ہوگی ۔الیکشن کمیشن بنگال میں آٹھ مراحل میں ایکشن کرانے پر بھی نشانے پر ہے ۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ 23 اضلاع میں پھیلے گنتی مراکز میں کم سے کم 292 مبصرین اور مرکزی سکیورٹی فورسز کی 256 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ۔ 27 مارچ سے 29 اپریل تک مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کی 294 نشستوں کیلئے آٹھ مرحلوں میں انتخابات ہو چکے ہیں ۔

عہد یداروں کے مطابق چوبسیں مرحلوں میں گنتی کے زیادہ سے زیادہ 15 مراکز ہیں جبکہ کالیپامونگ ،علی پورڈ ور اور جھا گرام میں ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اتوار کی صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریاست میں کور و نا وائرس کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر گنتی کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

عہد یدار نے بتایا ہے کہ گنتی کا عمل شروع کر نے سے پہلے تمام ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی وائرس سے صاف ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گنتی کے عمل میں شامل افراد کیلئے ماسک ، چہرے کی شیلڈ اور سینی ٹائزر کومرکز سے باہر رکھا جاۓ کا ۔ گنتی کے دوران ہر سنٹرکم از کم 15 بار وائرس سے صاف ہوگا ۔ ہم نے اس کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔ عہد یدار نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گنتی کیلئے ٹیبل فاصلے پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ معاشرتی فاصلے پر عمل کیا جاسکے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسی کمرے میں ووٹوں کی گنتی کیلئے سات سے زیادہ ٹیبل نہیں ہوں گی جب کہ اس سے قبل تعداد 14 تھی ۔ بڑی تعداد میں میز یں رکھی جائیں گی جہاں جگہ کی کمی نہیں ہے ۔


Share: